ڈالر 12 روپے 75 پیسے اضافہ کے ساتھ 137 روپے کا ہو گیا

کراچی(پبلک نیوز) انٹر بینک  میں ڈالر کی اونچی اڑان، انٹر بینک میں روپے کی قدر میں تیزی سی اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 12روپے 75 پیسے ایک دن میں مہنگا ہو گیا، فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 137 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

 

روپے کی قدر غیر مستحکم ہونے سے انٹربینک مارکیٹ میں ایک ہی روز میں 12 روپے 75 پیسے اضافے کے ساتھ ڈالر 137 روپے کا ہو گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 124.25 روپے سے مہنگا ہوکر 137 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ جس کہ وجہ معاشی ماہرین نے حکومت کے آئی ایم ایف سے قرض لینے کا فیصلہ قرار دیا ہے۔ معاشی تجزیہ کار محمد سہیل کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافہ کی وجہ حکومت کا آئی ایم ایف سے قرض لینے کا فیصلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے انٹرسٹ ریٹ میں اضافہ اور دیگر اقدامات آئی ایم ایف میں جانے سے پہلے کے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے۔ کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 982پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ 100 انڈیکس38 ہزار 880کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔

 

گزشتہ روز وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکج لینے کا فیصلہ کیا تھا اور جس پر وزیراعظم عمران خان نے فوری مذاکرات کی منظوری دے دی تھی۔ اس پر وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف سے ایسا پروگرام لینا چاہتے ہیں، جس سے معاشی بحران پر قابو پایا جاسکے اور جس کا کمزور طبقے پر کم سے کم اثر پڑے۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں