پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انٹر بینک میں ڈالر ایک روپیہ مہنگا ہو گیا

کراچی(پبلک نیوز) منڈی پر مندی کے سائے چھٹے ہیں نہ ہی ابھی روپے کی بے قدری کا سلسلہ تھما ہے۔ کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس447 پوائنٹس کمی سے 35125 پر بند ہوا، جبکہ انٹر بینک میں ڈالر ایک روپیہ مہنگا ہو کر 156 روپے 84 پیسے پر جا پہنچا۔

 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی اور ڈالر کے ہاتھوں روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے۔ ملکی معیشت سنبھلنے کے لئے تگ و دو کر رہی ہے۔ گذشتہ کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس447 پوائنٹس کمی سے 35125 پر بند ہوا۔ انڈیکس 1101 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ مجموعی طور پر 62 کروڑ شیئرز کے سودے 21 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 87 ارب روپے کم ہوکر 7063 ارب روپے ہوگئی ہے۔

 

روپے کی بے قدری کا سلسلہ بھی ابھی نہیں تھما۔ ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے مہنگا ہوا، جو 155 روپے 84 پیسے سے بڑھ کر 156 روپے 84 پیسے پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہو کر 157 روپے 50 پیسے سے کم ہو کر 157 روپے کا ہو گیا

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں