خوش فہمیاں دم توڑ گئیں، ڈالر ایک بار پھر مہنگا ہو گیا

کراچی (پبلک نیوز) اوپن مارکیٹ میں ڈالر تگڑا تو انٹر مارکیٹ میں کمزوری کا شکار۔ ڈالر مہنگا ہونے سے سونا بھی مہنگا ہوگیا۔ حصص بازار میں بھی مثبت رجحان رہا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کا رجحان بدل گیا۔ ڈالر 2 روپے مہنگا ہوکر 124روپے پر پہنچ گیا۔ جبکہ انٹر بينک ميں ڈالر کی قدر گرنے کا رحجان برقرار ہے۔ 26پیسے مزید سستا ہونے کے بعد فی ڈالر قیمت 123روپے 92پیسے ہوگئی۔ عام انتخابات کے بعد سے اب تک انٹربینک میں ڈالر چار روپے 40 پیسے سستا ہوچکا ہے۔

ڈالر مہنگا ہوا تو فی تولہ سونا 550 روپے مہنگا ہوکر 56ہزار روپے کا ہوگیا۔ دو روز میں فی تولہ بھی پندرہ سو روپے مہنگا ہوچکا ہے۔

علاوہ ازیں حصص بازار میں اتار چڑھاو کا رجان رہا۔ کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 97 پوائنٹس اضافے سے 42 ہزار 810 کی سطح پر بند ہوا۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں