ڈالر 153 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی (پبلک نیوز) انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہونے کے بعد 151 سے بڑھ کر 153 روپے پر ٹریڈ کرنے لگا جس سے بیرونی قرضوں میں ایک ہزار ارب روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہونے کے بعد 151 سے بڑھ کر 153 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

 

ایکسچینج کرنسی ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 151 سے بڑھ کر 153 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ 4 روز میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 10 روپے کے لگ بھگ مہنگا ہوا ہے جس کے باعث پاکستان پر غیر ملکی قرضوں کے حجم میں ایک ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں