لاہور: گلشن اقبال پارک سے لاپتہ 5سالہ بچہ ڈولفن پولیس نے بازیاب کرا لیا

لاہور (مرزا رمضان بیگ) گلشن اقبال پارک سے لاپتہ ہونے والا پانچ سالہ بچہ ڈولفن پولیس نے بازیاب کرا لیا۔ لختِ جگر واپس ملنے پر والدین خوشی سے نہال ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال پارک سے اغوا ہونے والا پانچ سالہ بچہ ڈولفن پولیس نے ڈھونڈ نکالا۔ پولیس بے ملزمہ اور اس کے خاوند کو گرفتار کر لیا۔ پانچ سالہ سعد اتوار کے روز اپنی فیملی کے ہمراہ سیرو تفریح کے لیے گلشن اقبال پارک گیا جہاں اپنے اہل خانہ سے جدا ہو گیا۔ اقبال ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد تلاش شروع کر دی۔

ڈولفن 89 نے دوران سنیپ چیکنگ مشکوک شخص کو چیک کیا جس سے مغوی سعد برآمد ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سعد کو ملزمہ ناہید اپنے ساتھ گھر لے گئی اور پولیس نے ملزمہ کو گھر سے گرفتار کر لیا۔

جیسے ہی سعد کے اہل خانہ کو بچے کی بازیابی کا پتہ لگا تو خوشی سے نہال ہو گئے۔ سعد کے والد نے میڈیا اور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ سعد تیسرے روز گھر پہنچا تو اہل خانہ نے خوب ویلکم کیا۔ پھولوں کی پتیا نچھاور کی اور مٹیھایا بھی تقسیم کیں۔

احمد علی کیف  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں