ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مہاجر ساس سسر کو امریکی شہریت دے دی

واشنگٹن(پبلک نیوز) امریکا کے دروازے دوسروں پر بند مگر ٹرمپ کی اپنے ساس سسر کے لئے پالیسی مختلف، ٹرمپ نے اپنے مہاجر ساس سسر کو امریکی شہریت دے دی۔

دوسروں کو نصیحت خود میاں فصیحت، تارکین وطن کے مخالف صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساس سسر کو 'چین مائیگریشن' کے تحت امریکی شہریت مل گئی۔ امریکی خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ کے والدین کا تعلق سلووینیا سے ہے۔ خاتون اول ملانیا ٹرمپ کے والدین نے نیویارک میں ہونے والی ایک نجی تقریب کے دوران امریکی شہریت کا حلف اٹھایا۔

میلانیا ٹرمپ کے والدین مستقل ریزیڈنٹ کے طور پر امریکا میں مقیم تھے اور میلانیا نے اپنے والدین کے لیے گرین کارڈ اسپانسر کیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خاندانوں کی امیگریشن کی مخالفت کرتے آئے ہیں، جسے وہ 'چین مائیگریشن' کا نام دیتے ہیں۔ میلانیا ٹرمپ کے والد وکٹر کی عمر 74 برس ہے اور وہ اپنے داماد ڈونلڈ ٹرمپ سے صرف 2 سال بڑے ہیں۔

1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں