افغانستان اور شام میں جاری جنگیں ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

پبلک نیوز: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ افغانستان اور شام میں جاری جنگیں ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ ان ممالک سے امریکی فوج کو واپس ضرور لائیں گے لیکن اپنی انٹیلی جنس برقرار رکھیں گے، تاہم ایران پر نظر رکھنےکے لیے عراق میں امریکی فوجی اڈہ خالی نہیں کیا جائے گا۔

امریکی چینل کو دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں  افغانستان اور شام سے اپنی افواج کے انخلاء کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کی افواج شام میں کئی سال سے موجود ہیں۔  اب طالبان سے مذاکرات کیے جا رہے ہیں، دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ طالبان تھک گئے ہیں اور امن چاہتے ہیں۔ ہمیں ان ناختم ہونے والی جنگوں سے باہر نکل کر اپنے لوگوں کو واپس لانا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اس کا یہ مطلب نہیں کہ امریکا ان پر نظر نہیں رکھے گا۔ افغانستان میں اپنی انٹیلی جنس برقرار رکھیں گے اور اگر دوبارہ مسائل نے سر اُٹھایا تو اُن سے نمٹا جائے گا۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ عراق اور شام سے داعش کا 99 فیصد خاتمہ کردیا گیا ہے۔ شام سے 2 ہزار کے قریب امریکی فوجی ٹائم فریم کے تحت واپس بلائے جائیں گے۔ لیکن عراق سے اپنے فوجی اڈے خالی نہیں کریں گے بلکہ عراق کے امریکی فوجی اڈوں سے ایران پر نظر رکھیں گے کیونکہ ایران اصل مسئلہ ہے۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں