تجارتی جنگ میں نیا موڑ، ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی کمپنیوں کو چین چھوڑنے کا حکم

 

پبلک نیوز: امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ میں شدت آ گئی۔ چین نے 75 ارب ڈالر کی امریکی مصنوعات پر 10 فیصد اضافی ٹیکس عائد کیا تو جواب میں ٹرمپ نے بھی چینی مصنوعات پر ٹیکس عائد کر دیا۔ ٹرمپ نے امریکی کمپنیوں کو بھی چین چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

 

تفصیلات کے مطابق امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ میں مزید شدت آ گئی۔ چین نے 75 ارب ڈالرکی امریکی مصنوعات پر نئی ڈیوٹیز لگانے کا اعلان کر دیا۔ ٹیرف میں اضافے کا اطلاق یکم ستمبر سے ہو گا۔

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جواب میں چین کی مصنوعات پر بھی 5 فیصد کا اضافی ٹیکس لگانے کا اعلان کر دیا۔ نہ صرف اتنا بلکہ صدر ٹرمپ نے امریکی کمپنیوں کو چین چھوڑنے کا بھی حکم دے دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کو چین کی ضرورت نہیں، چین کئی سال سے امریکا سے دولت کما اور چرا رہا ہے۔ یہ سلسلہ لازماً بند ہو گا۔

 

واضح رہے کہ امریکی صدر کے اعلان کے بعد امریکی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان رہا۔

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں