نسل پرستانہ بیانات، سیاہ فاموں کی تضحیک، امریکی صدر کا پسندیدہ مشغلہ

 

پبلک نیوز: خواتین کے خلاف نازیبا  الفاظ کے بعد ڈونلڈٹرمپ نے میری لینڈ کے شہربالٹی مورکو 'بدنما، سڑی ہوئی گندگی اور چوہا' قرار دے دیا۔ امریکی صدر نے ان الفاظ کے ذریعے افریقی نژاد قانون ساز کو تضحیک کا نشانہ بنایا۔

 

تفصیلات کے مطابق نسل پرستانہ بیانات، خواتین کے خلاف بدزبانی، سیاہ فاموں کی تضحیک کرنا امریکی صدر کا پسندیدہ مشغلہ بن گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افریقی نژاد قانون ساز 'ایلیجا کمنگز' کو تضحیک کا نشانہ بناتے ہوئے ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور کو ''بدنما، چوہا اور سڑی ہوئی گندگی'' کہہ دیا۔

 

ہاؤس اسپیکر نینسی پلوسی نے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ان کی جانب سے اس بیان کو نسل پرستانہ جبکہ کمنگز کو چیمپیئن اور پسندیدہ قرار دے دیا گیا۔

 

واضح رہے کہ افریقی نژاد قانون ساز 'ایلیجا کمنگز' امریکی میکسیکن سرحد پر تارکینِ وطن سے کیے جانے والے سلوک پر امریکی صدر کی پالیسی پر تنقید کرتے رہے ہیں۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں