دورہ برطانیہ پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاجی مظاہرے

لندن(پبلک نیوز) دورہ برطانیہ پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا جگہ جگہ عوامی احتجاج سے اسقتبال، لندن کے بعد اسکاٹ لینڈ آمد پر بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہرے ہوئے۔ تاہم ٹرمپ مظاہرین کی پرواہ کئے بغیر اپنے لگژری فارم ہاؤس میں گالف اور موسم سے لطف اندوز ہوتے رہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسکاٹ لینڈ آمد پر ہزاروں مظاہرین ایڈن برگ کی سڑکوں پر آگئے۔ اس دوران ڈونلڈ ٹرمپ، ٹرمپ ٹرنزبری ریزورٹ میں گالف اور موسم سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ اپنے لگژری فارم ہاؤس سے مظاہرین کو دیکھ کر ہاتھ بھی ہلاتے رہے۔ شاید وہ باخبر تھے ان کا ایسا ہی اسقتبال ہو گا۔

اسکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نکولا سٹرجن نے بھی ٹرمپ مخالف گرینڈ مارچ کی قیادت کی۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے اسے باعثِ فخر قرار دیا اور کہا کہ ٹرمپ کی شخصیت نہیں بلکہ ان کی متنازعہ پالیسییوں کے خلاف لوگ احتجاج کر رہے ہیں۔ امریکی صدر اہلیہ میلانیا کے ساتھ چھٹیاں منانے کے لئےاپنے لگژری سکاٹش فارم ہاؤس میں قیام پذیرہیں۔

اس سے قبل لندن کی طرح اسکاٹ لینڈ آمد پر بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مضحکہ خیز احتجاج سے اسقتبال کیا گیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ ٹرنبیری ریزوٹ میں داخل ہونے ہی لگے تھے کہ نوفلائی زون سے پیرا گلائیڈر انوکھا احتجاج کرتے ہوئے گزر گیا۔ پیراگلائیڈر نے پرواز کے دوران بینر بھی آویزاں کیا ہوا تھا جس پر ٹرمپ کے خلاف تنقیدی جملے لکھے گئے تھے۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں