دوست محمد کھوسہ کا پی پی پی میں شمولیت شمولیت کا اعلان

لاہور (پبلک نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔ دوست محمد کھوسہ نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق سردار دوست محمد کھوسہ کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کی عوام کو حقوق فقط پیپلز پارٹی ہی دلاسکتی ہے۔ آصف زرداری کی سیاسی بصیرت اور بلاول بھٹو کی نوجوان قیادت کی وجہ سے پی پی میں شمولیت کا فیصلہ کیا، مستقبل بلاول بھٹو کا ہے، ان کے ساتھ مل کر عوام کی خدمت کریں گے۔

 

آصف علی زرداری نے دوست محمد کھوسہ کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔ ان کا کہنا تھا کہ دوست محمد کھوسہ کی شمولیت سے جنوبی پنجاب میں پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔ جنوبی پنجاب کی عوام کی امنگوں کے مطابق نیا صوبہ بن کر رہے گا۔ قمر الزمان کائرہ، فیصل صالح حیات، قیوم سومرو، ایم پی اے ذوالفقار شاہ، ایوب کھوسہ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں