ڈبل شاہ کیس متاثرین میں ڈی جی نیب لاہور کیجانب سے 16 کروڑ کے چیک تقسیم

لاہور (پبلک نیوز) نیب لاہور میں المعروف ڈبل شاہ کیس کے متاثرین میں چیک تقسیم کر دیئے۔ ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے متاثرین میں 16 کروڑ 96 لاکھ 80 ہزار روپے تقسیم کئے۔

تفصیلات کے مطابق نیب لاہور کے زیر اہتمام ڈبل شاہ کیس کے متاثرین میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے 1474 متاثرین میں 16 کروڑ 96 لاکھ 80 ہزار روپے کے چیک تقسیم کیے۔

نیب لاہور اس سے پہلے 6490 متاثرین میں 1 ارب 20 کروڑ روپے تقسیم کر چکا ہے۔ ڈی جی نیب کے مطابق ڈبل شاہ بڑا معروف نام ہے جس نے عوام کو پیسے ڈبل کرنے کے نام سے سادہ لوح عوام کو لوٹا۔

ڈی جی نیب لاہور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ سپریم کورٹ کی فراہم کردہ لسٹ کے مطابق پاکستان میں ستر فیصد ہاوسنگ سوسائٹیز غیر قانونی ہیں۔

ماڈل ہاوسنگ کے فرحان چیمہ کی دو سے تین ارب کی پراپرٹی پکڑی ہوئی ہے۔ ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کا کہنا تھا کہ پلی بارگین میں نیب کا کوئی شئیر نہیں ہوتا۔ تمام پیسے عوام کو منتقل ہوتے ہیں۔ پاک عرب ہاوسنگ انتظامیہ سے معاہدہ کے مطابق 18 ارب روپے کے پلاٹس 6 ماہ میں عوام کو دئیے جائیں گے۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں