پاکستان سے تمام شعبوں میں تعاون کا فروغ چاہتے ہیں: ملائیشین وزیراعظم

اسلام آباد (پبلک نیوز) ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ پاکستان سے تمام شعبوں میں تعاون کا فروغ چاہتے ہیں۔ افرادی قوت کا ملکی ترقی میں اہم کردار ہوتا ہے۔ ملائیشین اورپاکستانی ایک دوسرے کے طرززندگی سے واقف ہیں۔

ایوان صدر میں ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان پر مدعو کرنے پر حکومت پاکستان کا مشکور ہوں۔ پاکستان سے برادرانہ اوردوستانہ تعلقات کئی دہائیوں پرمشتمل ہیں۔

مہاتیرمحمد نے کہا کہ صنعتی انقلاب سےطرززندگی میں تبدیلی آتی ہے۔ ملائیشین اورپاکستانی ایک دوسرے کے طرززندگی سے واقف ہیں۔ افرادی قوت کا ملکی ترقی میں اہم کردار ہوتا ہے۔ پاکستان سےتمام شعبوں میں تعاون کافروغ چاہتےہیں۔ ایک دوسرےکےتجربات سےاستفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔

وزیراعظم ملائیشیا کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں میں سرمایہ کاری سےتعلقات مزیدمضبوط ہوں گے۔ شاندار عشائیہ اور ایوارڈ دینے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں