وفاقی کابینہ میں توسیع، ڈاکٹر ثانیہ نشتر وزیراعظم کی معاون خصوصی مقرر

اسلام آباد(پبلک نیوز) وفاقی کابینہ میں توسیع کر دی گئی، ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو وزیراعظم کی معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو وفاقی وزیر کا درجہ حاصل ہو گا، جس کا نوٹیفکیشن جاری دیا گیا۔

 

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو وفاقی وزیر کا درجہ حاصل ہو گا، ڈاکٹر ثانیہ نشتر وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و غربت مٹاو مہم کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دے گی۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو وفاقی وزیر کا درجہ حاصل ہو گا۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا ہی غربت مٹاؤ پروگرام تیار کر کے 27 مارچ کو پیش کیا گیا تھا، جس پر یہ پروگرام پورے پاکستان میں شروع کیا گیا ہے۔

غربت مٹاو پروگرام کو وزیراعظم کے وژن اور سرپرستی اور قیادت میں تیار کیا گیا اور جسے احساس پروگرام کے نام سے آگے بڑھایا جائے گا۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چئیر پرسن بھی ہیں۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر احساس پروگرام کی سربرستی کر رہی ہیں۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کابینہ میٹنگ میں بھی بیھٹے گی۔ ڈاکٹرثانیہ نشتر عالمی ادارہ صحت کے عالمی سربراہ کا الیکشن بھی لڑ چکی ہیں۔

ویڈیو کیلئے کلک کریں:.

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں