ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا برقع پہن کر اسلام آباد کے بی آئی ایس پی سیلز مراکز کا اچانک دورہ

اسلام آباد (پبلک نیوز) غریبوں و مستحقین کا احساس، وزیر اعظم عمران خان کی ٹیم بھی کپتان کے نقش قدم پر، معاون خصوصی ثانیہ نشتر کے اپنا بھیس بدل کر بی آئی ایس پی پوائنٹ آف سیلز کے دورے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ثانیہ نشتر برقع اوڑھ کر اچانک اسلام آباد کے سیلز مراکز میں پہنچ گئیں۔ ان کو شیٹل برقع میں غرباء و مستحق خواتین کے ساتھ مراکز میں دیکھ کرعملہ حیران رہ گیا۔ ثانیہ نشتر نے سیلز پوائنٹ میں خواتین کو قطاروں میں کھڑا کرنے سے منع کر دیا۔

چیئرپرسن بی ائی ایس پی ثانیہ نشتر نے خواتین کے ساتھ زمین پر بیٹھ کر ان کے مسائل سنے۔ مستحق خواتین کو مراکز سے امداد لینے کے طریقہ کار سمجھاتی رہیں۔ رقوم کی تقسیم میں کتنی شفافیت ہے، خواتین کو اصل مسائل کیا ہیں، ثانیہ نشتر نے ایک ایک نقطہ پر سوال کیا۔

غربت مٹاؤ پروگرام کے لیے معاون خصوصی وزیر اعظم نے مستحق خواتین کو ملنے والی سہ ماہی رقم کی خود گنتی کر کے تسلی کی۔ انھوں نے مراکز میں انٹر نیٹ کی رفتار اور بنیادی سہولتیں فوری بڑھانے کا حکم دے دیا۔ غربت مٹاؤ پرگرام کا دوسرے شہروں میں بھی مراکز کے اچانک دوروں کا اعلان کیا۔

معاون خصوصی برائے غربت مٹاؤ و سماجی بہبود نے ہدایت کی کہ غربا و مستحق کو عزت و احترام سے پیش آیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نےغرباء اور مستحقین کی زندگیاں بدلنے کا عزم کررکھا ہے۔ بی آئی ایس پی امداد کے ساتھ ساتھ پسماندہ علاقوں کے 80 ہزار غرباء کو قرض دیں گے۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم نے بھی گزشتہ دنوں سے بغیر اطلاع اور پروٹوکول مختلف اداروں کےدورے شروع کر رکھے ہیں۔

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں