مریم نواز کا نواز شریف کے علاج کے حوالے سے بیان بالکل غلط ہے: ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور (پبلک نیوز) ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم نواز کا نواز شریف کے علاج کے حوالے سے بیان بالکل غلط ہے۔ نواز شریف کے ذاتی معالج کو ان کا معائنہ کرنے کی اجازت دی۔

مریم نواز کی جانب سے کیے گئے ٹویٹ پر رد عمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کا نواز شریف کے علاج کے حوالے سے بیان بالکل غلط ہے۔ نواز شریف کے ذاتی معالج کو ان کا معائنہ کرنے کی اجازت دی۔

انھوں نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا جیل کے ڈاکٹرز نے معائنہ کیا۔ ان کے ذاتی معالج کل ان کا معائنہ کر سکتے ہیں۔ مریم نواز کی جانب سے سابق وزیر اعظم کے علاج سے متعلق بیان غلط ہے۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے ٹویٹ میں دعویٰ کیا کہ نواز شریف کے ذاتی معالج کو ملنے نہیں دیا گیا۔ بعد ازاں مسلم لیگ ن کی ترجمان کی جانب سے بھی حکومت کو اس امر پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

احمد علی کیف  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں