خاتون کے ہسپتال عملہ پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں: یاسمن راشد

لاہور (پبلک نیوز) سروس ہسپتال میں صوبائی وزیر یاسمن راشد نے گزشتہ ہفتے خاتون کی جانب سے ہسپتال عملہ پر لگائے گئے الزامات سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دی۔ واقعہ سے ڈاکٹروں کی ساکھ کو نقصان ہوا ہے۔

سروس ہسپتال میں صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا پریس کانفرنس  کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈاکٹرز پہلے سے کئی گنا زیادہ کام کر رہے ہیں خاتون کی جانب سے ہسپتال عملہ پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔ اگر اس میں کوئی حقیقت ہوتی تو ہم سے زیادہ سخت  ایکشن کوئی نہ لیتا۔

وزیر صحت کہتی ہیں ہسپتال میں شکایت سیل قائم ہے۔ اگر کوئی مسئلہ ہو تو سب سے پہلے ہسپتال انتظامیہ کو شکایت کی جائے۔ ہیلتھ کئیر کمیشن بھی موجود ہے جہاں پر ڈاکٹرز اور اسپتال کے خلاف شکایت کی جا سکتی ہے۔ یہ کمیشن سزا بھی دے سکتا ہے۔

میڈیا پر اسپتال میں موجود فوکل پرسن سے بات کرے۔ دس تاریخ تک تمام اسپتالوں کی فوکل پرسن کی لسٹیں فراہم کر دیں گے۔ ایک ایک فوکل پرسن صبح شام ڈیوٹی دے گا

یاسمن راشد کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت نے ادویات کی خریداری نہیں کی۔ قائم مقام حکومت نے بھی ادویات کی خریداری کے لیے فنڈز جاری نہیں کیے۔ ہم ہر ہفتے ادویات کی خریداری کے لیے میٹنگز کر رہے ہیں۔ جلد مریضوں کی اس پریشانی کا حل نکال کر ادویات کی خریداری کو یقینی بنائیں گے۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں