جنیوا: 73 ویں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی سے ڈاکٹر ظفر مرزا کا ویڈیو لنک پر خطاب

اسلام آباد (پبلک نیوز) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا ویڈیو لنک پر جنیوا میں 73 ہویں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی سے خطاب، پاکستان کی کرونا سے متعلق کوششوں اور اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ وبا کے دنوں میں پہلی بار آن لائن کارروائی کو بھی سراہا۔

 

ویڈیو لنک کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت کی ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کی کاروائی تاریخ میں پہلی بار آن لائن ہو رہی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی بہترین حکمت عملی سے کرونا وبا پر بڑی حد تک قابو پایا گیا ہے۔ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا۔

 

 انھوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے اس وبا سے نمٹ سکتے ہیں۔ کورونا وبا سے پاکستان سمیت تمام ممالک کو چیلنجز کا سامنا ہے۔  آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں بڑے ملک ہونے کے باوجود کم کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

 

ان کا کہنا تھا کہ وبا پر قابو پانے کے لیے قومی ایکشن پلان پر سختی سے عملدرآمد کیا جارھا ہے۔ وفاق صوبے عسکری ادارے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے عملی اقدامات رہے ہیں۔ صحت کے اداروں میں کام کرنے فرنٹ لائینز ہیلتھ ورکرز کو وی کیئر مہم کے تحت تربیت دی جارہی ہے۔ عوام کی آگہی کے لیے میڈیا پر بھر پور مہم جاری ہے۔

 

ڈاکٹر ظفر مرزا نے آگاہ کیا کہ عوام کی آگہی کے لیے فوری طور پر ہیلتھ ہیلپ لائن قائم کی گئی۔ ٹریسنگ ٹیسٹنگ اینڈ کورنٹاین کی قومی پالیسی پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے عالمی رہنماؤں کے ساتھ ہم آواز ہو کر کرونا وائرس کی مفت ویکسین کی سب لوگوں کو فراہمی یقینی بنانے پر زوردیا ہے۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں