حج 2019، سرکاری حج اسکیم کے اضافی کوٹہ کی قرعہ اندازی

اسلام آباد(پبلک نیوز) حج 2019 کے سرکاری حج اسکیم کے اضافی کوٹہ کی قرعہ اندازی، رواں سال 15 ہزار 790 کا سعودی عرب سے اضافی کوٹہ پاکستان کو ملا ہے۔ درخواست گزاروں جو گزشتہ 5 سال میں 3 بار مسلسل ناکام ہوئے کامیاب قرار دیدیا گیا

 

حج 2019 کے سرکاری حج اسکیم کے اضافی کوٹہ کی قرعہ اندازی ہوئی، رواں سال 15 ہزار 790 کا سعودی عرب سے اضافی کوٹہ پاکستان کو ملا ہے۔ سرکاری حج اسکیم کے تحت 9 ہزار 474 درخواست گزاروں کی قرعہ اندازی ہوئی۔ 2023 درخواست گزاروں جو گزشتہ 5 سال میں 3 بار مسلسل ناکام ہوئے کامیاب قرار دے دیا گیا۔ پہلی قرعہ اندازی میں پارلیمنٹ لاکھ 11 ہزار 457 درخواست گزار ناکام ہوئے تھے۔

 

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا اس خوالے سے کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد سے وزیر اعظم ملاقات میں روڈ ٹو مکہ اور حج کوٹہ 2 لاکھ کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ اب پاکستان کا مجموعی کوٹہ 2 لاکھ ہوچکا ہے۔ پرائیوئٹ ٹور آپریٹرز کو 6 ہزار 316 کا کوٹہ دیں گے۔ اضافی کوٹہ میں بھی 1 عشاریہ 5 فیصد ہارڈشپ کوٹہ رکھا گیا ہے۔ 7 ہزار 309 درخواست گزاروں میں آج قرعہ اندازی ہو گی۔

 

وفاقی وزیر مذہبی امور کا مزید کہنا تھا کہ ہارڈشپ کا 142 اور 3 بار ناکام کو 2023 کا کوٹہ دیا گیا ہے۔ جنھوں نے پیسے نکال لئے انہیں کامیابی پر پیسہ جمع کروانے کا موقع دیا جائے گا، ہم نے سعودی عرب میں سخت پالیسی اپنائی ہے۔ اچھی خبر ہے کہ ہر حاجی کو سعودی عرب جانے سے پہلے پہلے اچھی رقم واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ رقم رہائشوں اور کھانے کے اخراجات سے بچائی ہے، اس رقم کا سبسڈی سے کوئی تعلق نہیں۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں