2018 میں ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہونے والے شہریوں کی تعداد میں اضافہ

کراچی (تنویر منیر) کراچی میں سال دوہزار اٹھارہ میں ٹریفک پولیس قوانین پر عمل پیرا ہونے والے شہریوں کی تعداد میں اضافہ، تینوں ڈرائیونگ لائسنس برانچیز سے دو لاکھ نو ہزار پانچ سو بیس شہریوں نے ڈرئیوانگ لائینس بنوائے جبکہ لرننگ  لائینس کی تعداد تین لاکھ ارتیس ہزار رہی۔

 

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈرائیونگ لائسنس کا حصول ہوا آسان ٹریفک پولیس کے محکمہ میں آنے والی جدت شہریوں کے لیے بھی راحت کا باعث بن گئی۔ 2017 میں شہریوں نے ایک لاکھ پچھیاسی ہزار ترانونے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیے۔ لرننگ لائسنس حاصل کرنے والوں میں نو ہزار پانچ سو شہریوں نے لائسنس برانچ سے رجوع کیا۔ جبکہ ڈی ایس پی ناظم آباد ڈرائیونگ لائسنس برانچ  مسعود اختر خان کا کہنا تھا کے  2018 اس حوالے سے بہترین رہا۔

تینوں لائینس برانچز میں شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے بھی کام جاری ہیں۔ ڈی ایس پی کورنگی افضل نور کے مطابق شہری از خود لائینس بنوانے برانچوں میں آ رہے ہیں۔

ڈی ایس پی کورنگی ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے مطابق کورنگی برانچ میں شاہ لطیف ملیر گلشن شارع فیصل سمیت شہر کے مختلف علاقوں سے بھی شہری آتے ہیں اور اپنے ڈرئیوانگ لائینس بنوارہے ہیں۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں