فضا میں اُڑنے والی کلاشنکوف

پبلک نیوز: روسی کی اسلحہ بنانے والی کمپنی نے فضا میں اُڑنے والی کلاشنکوف جیسی ساخت رکھنے والے ڈرون کی تصاویر جاری کر دی ہیں۔

 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 2018 میں پہلی بار روس کے خفیہ ادارے کے ایک افسر نے انکشاف کیا تھا کہ ایک ایسا جاسوسی ڈرون تیار کیا جا رہا ہے جس کی شکل ہوبہو روسی کلاشنکوف اے کے 47 کی طرح ہے اور جو فضا میں اڑتی ہوئی کلاشنکوف لگتی ہے۔ اپنی مخصوص ساخت کے سے یہ ڈرون فضا میں اڑتے ہوئے فائرنگ کرتا ہے اور اپنے شکار کو باآسانی نشانہ بنا سکتا ہیں۔

 

واضح رہے کہ 80 کی دہائی میں سویت یونین افغان وار کے دوران روسی رائفل کلاشنکوف نے عالمگیر شہرت حاصل کی تھی۔ اس رائفل کا نام اس کے تخلیق کار میخائل کلاشنکوف کے نام پر رکھا گیا تھا۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں