ملک گیر انسداد پولیو مہم کا آغاز، 3 کروڑ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

اسلام آباد(پبلک نیوز) انسداد پولیو مہم، پولیو فری پاکستان، ہر پاکستانی کا خواب، ارض وطن کو پولیو سے پاک کرنے کے لئے ہر مکتبہ فکر سے اہم شخصیات اپنے اپنے انداز میں پیغام دے رہے ہیں۔

 

ملک گیر انسداد پولیو مہم جاری ہے، تین کروڑ نوے لاکھ بچے پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ معذوری ایک دن کی نہیں، ہے بات عمر بھر کی۔ پولیو سے پاک پاکستان، آخر کب ہو گا یہ خواب شرمندہ تعبیر۔ پولیو سے پاک پاکستان کی بنیاد رکھیں، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے کہتے ہیں، اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں، اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لئے انہیں معذوری سے بچائیں۔

 

پولیو ایک انتہائی مہلک مرض، اپاہج کر دینے والی ایک ظالم بیماری، باقی دنیا میں ماضی کا حصہ بن جانے والی یہ بیماری، پاکستان میں آج بھی نسلوں کی تباہی کا باعث بن رہی ہے۔ مہم میں 2 لاکھ 60 ہزار صحت محافظ حصہ لے رہے ہیں۔ پانچ سال تک بچوں میں قوت معدافعت بڑھانے کے لیے وٹامن اے قطرے  بھی پلائیں جائیں گئے۔

عطاء سبحانی  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں