دو منشیات فروشوں نے پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر دوڑیں لگوا دیں

لاہور (پبلک نیوز) لاہور کے علاقے اچھرہ میں 2 منشیات فروشوں نے پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر ان کی دوڑیں لگوا دیں۔۔ اطلاع ملتے ہی مزید اہلکار پہنچے اور منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔


لاہور کے علاقے اچھرہ میں دو پولیس اہلکار معمول کے گشت پر تھے، مبینہ منشیات فروشوں نے اہلکاروں سے سرکاری رائفل چھین کر انہیں پر تان لی۔ پولیس اہلکاروں نے دوڑ لگا کر جان بچائی۔

 

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے دیگر اہلکار پہنچے اور علاقہ مکینوں کی مدد سے منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ چھینہ ہوا اسلحہ اور چھریاں چاقو بھی برآمد کر لیے۔

 

پولیس اور محلے داروں کا مؤقف ہے کہ اہلکاروں پر اسلحہ تاننے والے منشیات فروش ہیں۔ دونوں ملزموں کے خلاف واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں