سکولوں اور کالجوں میں طالبعلموں کو منشیات سپلائی کرنے والے 2 ملزموں گرفتار

کراچی (پبلک نیوز) شہر قائد میں مبینہ ٹاؤن پولیس نے سکول اور کالجوں کے طالبعلموں کو منشیات سپلائی کرنے والے 2 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ گلشن معمار احسن آباد میں لوٹ مار کے دوران فائرنگ سے دکان مالک جاں بحق ہوگیا۔

 

تفصیلات کے مطابق مبینہ ٹاون پولیس نے جوہر اور سچل کے علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے سکول اور کالج کے بچوں کو نشہ سپلائی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

 

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق ملزمان سے فروخت کے لیے تیار چرس برآمد کرلی گئی ہے۔ ملزمان طاہر اور سلمان نے دوران انٹروگیشن بچوں کو نشہ فروخت کرنے کا انکشاف بھی کیا۔

 

دوسری جانب گلشن معمار احسن آباد میں لوٹ مار کے دوران فائرنگ سے دودھ کی دکان کا مالک اکبر جاں بحق ہو گیا پولیس کے مطابق تین ملزمان دودھ کی دکان میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے تھے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کردی۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں