بلوچستان میں کوسٹ گارڈ کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

تربت (پبلک نیوز) پاکستان کوسٹ گارڈز نے گوادر بلوچستان کے قریب کارروائی کرتے ہوئے بجری سے بھرے ڈمپر سے ایک ہزار سات سو پچاس کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کر لی۔

 

ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز کو خفیہ اطلاع ملی کہ گوادر بلوچستان کے قریب تربت روڈ سے منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے، جس کو مد نظر رکھتے ہوئےمتعلقہ کمانڈر کوسٹ گارڈ ز نے اپنے علاقے میں چیکنگ مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کیئے جس کے نتیجے میں نیلینٹ کے قریب شاہ جہان روڈ چیک پر اسپیشل چیکنگ کے دوران ایک مشکوک ڈمپر سے بجری کے نیچے چھپائی گئی ایک ہزار سات سو پچاس کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کر لی۔

 

خدشہ ہے کہ یہ منشیات بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔ کارروائی کے دوران 1,750کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآ مد کی گئی، پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً12.25ملین ڈالر( 1886.5 ملین روپے ) کے لگ بھگ ہے۔ برآمد شدہ منشیات اور ڈمپر ٹرک کو تحویل میں لے کر مزید تفتیش جاری ہے۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں