دبئی ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم 482 رنز پر آؤٹ، محمد حفیظ، حارث سہیل کی سنچریاں

دبئی (پبلک نیوز) دبئی ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 482 رنز بنا کر آؤٹ۔ محمد حفیظ اور حارث سہیل نے سنچری اسکور کیے جبکہ آسٹریلیا کے پیٹرسڈل نے 3وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں آسٹریلیا نے بغیر وکٹ گنوائے 30رنز بنالیے۔

دبئی ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں 482رنز بنا کر  آؤٹ ہوگئی۔ محمد حفیظ اور حارث سہیل نےسنچریاں اسکورکیں۔ آسٹریلیا نے دوسرے دن کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 30رنز بنالیے۔ عثمان خواجہ 17اور ایرون فنچ 13رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

قبل ازیں دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں قومی ٹیم نے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز 255رنز تین وکٹوں کے نقصان سے دوبارہ شروع کیا۔ تونائٹ واچ مین محمد عباس ایک رن بنا کر پیٹر سڈل کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

حارث سہیل اور اسد شفیق نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 150رنز بنائے۔ حارث سہیل 110اور اسد شفیق 80رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

دونوں سیٹ بلے بازوں کے پویلین لوٹنے کے بعد کوئی بھی پاکستانی بلے باز وکٹ پر نہ ٹہر سکا۔ بابراعظم 4، کپتان سرفراز احمد 15، بلال آصف 12اور یاسر شاہ 3رنز بنا سکے اور وہاب ریاض 7رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے پیٹر سڈل نے 3، نیتھن لیون نے دو جب کہ جون ہالینڈ ، مارنس لیبسچگنی اور مچل اسٹارک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں