سڑکوں پر گاڑیاں دوڑانے والے ہوجائیں ہوشیار!

لاہور (پبلک نیوز) سڑکوں پر گاڑیاں دوڑانے والے ہوجائیں ہوشیار، اہم شاہراہوں پر اوور اسپیڈ اور اشارے سے پچیس میٹر پہلے لین یا لائن تبدیل کرنے پر بھی ای چالان ہوگا۔

لاہور شہر میں ٹریفک نظام کی بہتری کے لیے سیف سٹیز اتھارٹی نے ای چالان کا دائرہ کار بڑھا دیا۔ اہم شاہراہوں پر نصب کیمروں کی مدد سے ساٹھ کلو میٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کرنے اور اشارے سے پچیس میٹر پہلے لین یا لائن تبدیل کرنے پر بھی ای چالان ہوگا۔

سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق کینال روڈ پر 50 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ حد رفتار مقرر کی گئی جبکہ مال روڈ، جیل روڈ، فیروز پور روڈ اور مین بلیوارڈ گلبرگ پر 40 سے 60 کلو میٹر فی گھنٹہ حد رفتار مقرر کی گئی ہے۔

سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق ابتدائی طور پر قانون کا اطلاق مال روڈ جیل روڈ، فیروز پور روڈ اور مین بلیورڈ پر شروع کردیا گیا ہے۔ جلد ہی پورے شہر میں اس قانون پر عملدر آمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں