پریکٹس کا مسئلہ ختم، ڈاکٹروں کی طبی میدان میں واپسی کیلئے "ای ڈاکٹر کورس" کا آغاز

کراچی (نوازڈاہری) پریکٹس نہ کر پانے والے ڈاکٹرزکے لیےخوش خبری، ایسے ڈاکٹرز کوطبی میدان میں لانے کے لیے ای ڈاکٹر کورس کا آغاز کر دیا گیا۔

ہاں جی! اگر آپ ڈاکٹر ہیں اور ناگزیر وجوہات کی بنا پر پریکٹس نہیں کر پائے تو کوئی فکر کی بات نہیں۔ اب ای ڈاکٹر کورس کے ذریعہ آپ اپنا کام بخوبی انجام دے سکتے ہیں۔

وی سی ڈاو میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر سعید قریشی کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں گھروں پر بیٹھے اس جدید پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں۔

ای کورس مکمل کرنے والی ڈاکٹر طلعت مصطفیٰ نے کہا کہ ایم بی بی ایس کے بعد 20برس تک اس شعبہ سےدور رہے مگر اب دوبارہ سے پریکٹس شروع کرنے کا ارادہ ہے۔

ڈاو میڈیکل یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ای کورس کا مقصد گھر بیٹھیں خواتین ڈاکٹرز کو دوبارہ میدان میں لانا ہے۔ چھ ماہ کے آن لائن کورس کے ذریعہ خواتین کو دوباہ کلینکس پر واپس لایا جائے گا۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں