پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرہ ارض سے محبت کے اظہار کیلئے 'ارتھ آور' منایا گیا

پبلک نیوز: پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرہ ارض سے محبت کے اظہار کے لیے ارتھ آور منایا گیا۔ رات ساڑھے آٹھ بجتے ہی ایک گھنٹے کے لیے غیر ضروری  لائٹس بند کر دی گئیں۔ پبلک نیوز بھی زمین سے محبت کے اظہار میں پیش پیش  رہا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں ارتھ آور منایا گیا۔ زمین پر بسنے والے کروڑوں افراد نے زمین سے محبت کا اظہار کیا۔ ایک گھنٹے کے لیے غیر ضروری  لائٹس بند کر دی گئیں۔

پاکستان  نے بھی کرہ ارض  سے محبت  کا اظہار کیا۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث زمین کو لاحق خطرات سے آگاہی کے لیے ملک  بھر میں شہریوں نے ارتھ آور منایا۔ لاہور، کراچی سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں رات  ساڑھے آٹھ بجتے ہی بیشتر روشنیاں گل کر دی گئیں۔

 

 

پارلیمنٹ ہاؤس کے پارکنگ ایریا میں ارتھ آور کی مرکزی تقریب ہوئی۔ سرکاری، نجی عمارتوں سمیت ایئرپورٹس پر بھی بیشتر غیر ضروری بتیاں بجھائی گئیں۔

پبلک نیوز نے بھی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے آفس میں تمام غیر ضروری لائٹس اور برقی آلات بند کر دیئے۔ اس دوران ملازمین تن دہی سے اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہے۔

 

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں