فلپائن 6.1 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا، 16 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

پبلک نیوز: فلپائن 6.1 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا، زلزلے کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہیں۔ کئی عمارتیں زمین بوس ہو گئیں، لوگ ملبے تلے دب گئے۔

 

شمالی فلپائن میں 6.1 شدت زلزلے کے شدید جھٹکے ریکارڈ کیے گئے، جس کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ زلزلے کا مرکز دارالحکومت منیلا سے 60 کلومیٹر دور زمین میں 40 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے باعث کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں، ایئرپورٹ کو بھی نقصان پہنچا۔

 

مختلف مقامات پر شہری زمین بوس ہونے والی عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ ریسکیو اہلکار امدادی کاروائیوں میں مصروف ہیں جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

 

زلزلے کی وجہ سے دارالحکومت منیلا کے شمال میں واقع پامپانگا صوبے کے بعض علاقوں میں بجلی کے نظام کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں