انڈونیشیا کے جزیرے بالی، لمبوک میں زلزلے کے جھٹکے، 82افراد ہلاک

جکارتا(پبلک نیوز) انڈونیشیا کے جزیرے بالی اورلمبوک میں زلزلے کے جھٹکے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت سات عشاریہ صفر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے سے82 افراد ہلاک درجنوں زخمی ہو گئے۔ انتظامیہ نے سونامی کی وارننگ جاری کر کے کچھ ہی دیر بعد واپس لے لی۔

زلزلے نے انڈونیشیا کے جزیروں کو ایک بار پھر ہلا کے رکھ دیا۔ سیاحتی مقام بالی اور لمبوک میں زلزلے کے جھٹکوں نے عوام میں خوف وہراس پیدا کر دیا۔ ریکٹر سکیل پر شدت سات عشاریہ صفر ریکارڈ کی گئی۔ جس کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری رہا۔ زلزلےمیں بیاسی افرادہلاک، درجنوں زخمی اورسیکڑوں بے گھر ہوگئے ، جبکہ متعددعمارتوں کونقصان ہوا۔

انڈونیشین ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے زلزلے کے بعد امدادی اداروں کوہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی، گزشتہ ہفتے بالی اورلومبوک میں چھ عشاریہ چار شدت کے زلزلے میں سولہ افراد ہلاک اور سیکڑو ں زخمی ہو گئے تھے۔

عطاء سبحانی  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں