آزاد کشمیر اور ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 5.8 ریکارڈ

 

پبلک نیوز: آزاد کشمیر اور ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے آئے ہیں۔ زلزلے کی شدت 5.8، گہرائی 10 کلومیٹر، مرکز میرپور آزاد کشمیر تھا۔ زلزلے سے 10 افراد ہلاک ، کم از کم 100 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زلزلے کی شدت سے سڑکیں پھٹ گئیں اور متعدد گاڑیاں زمین میں  دھنس گئیں ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق  زلزلے سے 10 افراد ہلاک ، کم از کم 100 افراد زخمی ہوئے۔ شام چار بج کر ایک منٹ پر زمین لرز اٹھی اور زلزلے کا مرکز میرپور آزاد کشمیر تھا اور شدت 5.8 تھی۔ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلہ اتنا شدید تھا کہ سڑکیں پھٹ گئیں، کئی گاڑیاں دھنس گئیں، میرپور آزاد کشمیر میں ایک عمارت زمین بوس ہو گئی ہے۔

 

میر پور آزاد کشمیر سمیت کوٹلی بھمبر سماہنی ڈڈیال جاتلاں میں بھی زلزلے کے زوردار جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جاتلاں بازار میں کئی دکانیں گر گئی، نہر اپر جہلم میں گاڑیاں نہر میں گر گئی، میرپور آزاد کشمیر اور گردونواح میں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا جبکہ بھمبر آزاد کشمیر زلزلے سے کچے مکان گر گئے۔ بجلی کی تاریں ٹوٹنے سے نکیال کی بجلی منقطع ہو گئی۔

 

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے پنجاب اور آزاد کشمیر میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی تفصیلات طلب کر لی گئیں۔ منگلا ڈیم کی بھی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے جلد ہی سروے مکمل کر کے بتایا جائے گا کہ ڈیم کو نقصان پہنچا یا نہیں۔ میرپور میں تمام اسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی۔

 

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں میں آفٹر شاکس آنے کا بھی خدشہ ہے۔ این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا اور ہدایت کی گئی کہ آفٹر شاکس کے خدشے کے باعث شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ این ڈی ایم اے نے تمام پی ڈی ایم ایز، مظفر آباد، اسلام آباد اور جہلم ضلعی انتظامیہ کے لیے الرٹ جاری کر دیا۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی میں آپریشن روم قائم کر دیا گیا جہاں چئیرمین  تمام تر سرگرمیوں کی نگرانی کریں گے۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں