پٹرول 108 روپے فی لٹر کرنے کی منظوری دیدی گئی، ذرائع

اسلام آباد (پبلک نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پٹرول 9 روپے 35 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔ ڈیزل، مٹی کے تیل، لائٹ ڈیزل سے متعلق اوگرہ کی سفارش منظور کر لی گئی۔

 

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ای سی سی نے پٹرول کی قیمت 108 روپے فی لٹر کرنے کی منظوری دے دی۔ ڈیزل کی قیمت فی لٹر 4 روپے 89 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق حکومت پٹرول کی مد میں 5 ارب روپے کا بوجھ برداشت کرے گی۔ یاد رہے کہ اوگرا نے پٹرول 14 روپے37 پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی تھی۔

مزید پڑھیں: حکومت نے تیل کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ مؤخر کر دیا

پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 35 پیسے اضافے کی منظوری دے دی گئی۔ پیٹرول کی نئی قیمت 108 روپے 42 پیسے کر دی گئی۔ ہائی اسپیڈ ‏ڈیزل4 روپے89 پیسے فی لیٹر مہنگا، ‏لائٹ ڈیزل 6 روپے 40 پیسے فی لیٹر مہنگا اور ‏مٹی کا تیل 7 روپے 46 پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

 

واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی منظوری وفاقی کابنیہ اجلاس میں  منگل کے روز دی جائے گی۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں