اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 5 لاکھ ٹن گندم برآمد کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پبلک نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 5 لاکھ ٹن گندم برآمد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ صنعتی اور گھریلو صارفین کے لیے گیس لوڈ مینجمنٹ پروگرام کی منظوری مؤخر کر دی گئی۔

وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 5 لاکھ ٹن گندم برآمد کرنے کی منظوری دے دی۔ گندم پنجاب اور سندھ سے برآمد کی جائے گی۔ غربت مکاو فنڈ کے لیے رقم کی فراہمی، کراچی میں ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر سے پیدا ہونے والے مسائل پر غور مؤخر کردیا گیا۔

اجلاس میں گنے کی قیمت اور چینی کی پیدواری لاگت طے کرنے اور سٹیل ملز کے مرحوم ملازمین کے وارثوں کے لیے بقایا جات کا معاملہ بھی مؤخر کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ صنعتی اور گھریلو صارفین کے لیے گیس لوڈ مینجمنٹ پروگرام کی منظوری بھی مؤخر کردی گئی۔

احمد علی کیف  10 ماه پہلے

متعلقہ خبریں