اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس، رمضان پیکیج پر عملدرآمد کیلئے کمیٹی تشکیل

اسلام آباد (راجہ عثمان طاہر) رمضان پیکج کے لیے اقتصادی رابطہ کمیٹی نے عملدرآمد کمیٹی بنا دی۔ وزارت داخلہ اور دفاع سمیت متعدد شعبوں کے لیے ضمنی گرانٹس کی بھی منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت ہوا۔ یوٹیلٹی اسٹورز میں رمضان پیکیج پر عملدرآمد کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ شیخ رشید چار رکنی کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔ ریلوے کے ذریعے پیٹرولیم مصنوعات کی ملک بھر میں ترسیل کی سمری بھی منظور کرلی گئی۔

ای سی سی نے وزارت داخلہ کے لیے چار کروڑ چالیس لاکھ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دی۔ وزارت تعلیم کو دو ہزار اٹھارہ انیس کے لیے ستر کروڑ روپے، ایمیگریشن ڈویژن کے لیے تیرہ کروڑ تیس لاکھ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ جاری کرنے کی منظوری بھی دے دی۔

وزارت دفاع کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ اور سپیشل سروسز گروپ کے لیے فنڈز جاری کرنے کی سمری منظور کر لی گئی۔ وز یرخزانہ اسدعمر کا کہنا تھا کہ بجٹ کی تیاری کے وقت کئی اداروں کی مالیاتی ضرورتوں کا درست تخمینہ نہیں لگایا گیا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے حکومت کی آن آرائیول ویزہ پالیسی کی میڈیا میں تشہیر کے لیے پانچ کروڑ روپے کی سمری بھی منظور کی۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں