اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس: سردیوں میں گیس لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پبلک نیوز) عوام کے لیے اچھی خبر سردیوں میں گیس بلا تعطل ملے گی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کا گیس کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ جبکہ گیس کی کمی ایل این جی سے پوری کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت پٹرولیم کی جانب سے  گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کی بھیجی گئی سمری کے مطابق گھریلو صارفین کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے گیس کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور گیس کی کمی کو آر ایل این جی سے پورا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ای سی سی اجلاس میں نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی کو مالیاتی اداروں سے 38 ارب روپے کے فنڈز کے لیے حکومتی ضمانت کی منظوری بھی دیدی ہے۔ یہ کمپنی بلوکی اور حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹس کو فعال بنانے کے لیے قائم کی گئی ہے۔ جبکہ گردشی قرضے میں کمی کے لیے تین سو ارب کے اسلامک بانڈز جاری کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

حارث افضل  9 ماه پہلے

متعلقہ خبریں