اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایک لاکھ ٹن یوریا درآمد کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد(پبلک نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، کسانوں کو کھاد کی فراہمی یقینی بنانے اور موسم گرما میں گیس کی ترسیل بجلی گھروں کو جاری رکھنے کیلئے فیصلہ کیا گیا۔ کھاد کی فراہمی یقینی بنانے اور قیمتوں کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی۔

 

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایک لاکھ ٹن یوریا درآمد کرنے کی منظوری دے دی، وزیرخزانہ اسد عمرکی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، 15 نکاتی ایجنڈے میں آڈیٹرجنرل آف پاکستان کیلئے 96 کروڑ روپے، پاکستان مورگیج ریفنانس کمپنی لمیٹڈ کیلئے 8 کروڑڈالر، ایوی ایشن ڈویژن اورپنجاب رینجرزکیلئے ضمنی گرانٹس مںظوری کیلئے پیش کیے گئے۔

 

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ملک میں یوریا کھاد کی طلب وپیداوار اور کھاد کی قیمتوں کے میکنزم کا جائزہ لیا گیا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایک لاکھ ٹن یوریا درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔ اعلامیہ کے مطابق وزارت صنعت وپیدا وار کو یوریا کی قیمتوں کے میکنزم کا جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کسانوں کو کھاد کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ایک لاکھ ٹن یوریا درآمد کرنیکی منظوری دی گئی تاکہ گرمیوں میں فرٹیلائزر پلانٹس سے بجائے بجلی گھروں کو گیس کی ترسیل جاری رکھی جاسکے۔ ای سی سی کے اجلاس میں یوٹیلٹی اسٹورز کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں