پاک چین اقتصادی راہداری معاشی ترقی کیلئے اہمیت کی حامل ہے: وزیر خارجہ

اسلام آباد(مظہر اقبال) پاکستان میں چینی سفیر یاؤ جنگ کی وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات، ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات چین پاکستان اقتصادی راہداری سمیت دیگر اہم علاقائی اور عالمی امور پر  تبادلہ خیال کیا گیا۔
 
پاکستان میں چینی سفیر یاؤ جنگ کی وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات چین پاکستان اقتصادی راہداری سمیت دیگر اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر چینی سفیر ہاؤ جنگ نے کہا کہ چین-پاکستان دوستی دونوں ملکوں کے عوام کے دلوں میں جڑ پکڑ چکی ہے۔
 
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میری اپنے چینی ہم منصب وانگ ژی سے بیجنگ اور کابل میں ہونے ہونے والی ملاقاتیں کافی سود مند رہیں۔ ہم نے دوطرفہ باہمی تعاون کے فروغ کے ذریعے، پاک چین دوستی کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔ پاکستان چین کی مضبوط حمایت و امداد پر چین کا شکر گزار ہے۔
 
وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے بہت اہمیت کی حامل ہے۔ پاکستان دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعاون کے فروغ سمیت مختلف شعموں میں چین کی معاونت کا خیر مقدم کرتا ہے۔ گزشتہ سال نومبر میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے چین کا کامیاب دورہ کیا اور دونوں ممالک کی قیادت کے مابین اہم ملاقاتیں ہوئیں۔
عطاء سبحانی  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں