الیکشن کمیشن کا اپنے ملازمین کیلئے نئے سروسز رولز طے کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پبلک نیوز) الیکشن کمیشن کے سروسز رولز بننے کے مراحل طے ہونے لگے، الیکشن کمیشن سروسز رولز کمیٹی کا آج آخری اجلاس، سپیشل کیڈر سے کمیٹی میں صرف ایک رکن شامل ہے۔

 

الیکشن کمیشن انتیس سال بعد اپنے ملازمین کے لیے نئے سروسز رولز طے کرے گا۔ الیکشن کمیشن سروسز رولز کمیٹی کے اجلاس جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن سروسز رولز کمیٹی میں دس ممبران شامل ہیں۔ کمیٹی میں اسپشل کیڈرز کو آٹے میں نمک کے برابر نمانئدگی دی گی۔ کمیٹی کے دس میں سےنو اراکین میں صرف ایک رکن "اسپشل کیڈرز" کی نمانئدگی کر رہا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق اسپشل کیڈرز نے اس معاملے پر شدید تحفظات کا اظہار بھی کیا ہے۔ سروسز رولز کمیٹی کے چیئرمین صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب ہیں۔ ماضی میں سروسز رولز فائنل نہ ہونے کی وجہ سے پرانی ڈی پی سی پر کئی ملازم اور افسر ترقیاں پاتے رہے۔ سروسز رولز پر ای سی پی ملازمین کی جانب سے ایک سو اَٹھاسی سے زیادہ اعتراضات بھی جمع کرائے گئے ہیں۔ اسپشل کیڈرز کی جانب سے سروسز رولز میں ترامیم پر شدید تحفظات کا اظہار بھی کیا گیا۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں