وفاقی حکومت کا نظام مسترد، ماہ رمضان کیلئے الیکشن کمیشن نے ٹائم شیڈول جاری کر دیا

اسلام آباد (پبلک نیوز) رمضان المبارک میں وفاقی حکومت کے نظام الاوقات کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن نے رمضان المبارک میں اپنا نظام الاوقات جاری کر دیا۔

جاری کردہ نظام الاوقات کے مطابق ملازمین صبح 9 سے سہ پہر 3 بجے تک ڈیوٹی کے احکامات پر عمل کرنے کے پابند ہوں گے۔ ہفتہ میں پانچ دن کام کرنے والے تمام ادارے نو سے شام چار بجے تک کام کرنے کی پابندی کریں گے۔

الیکشن کمیشن کے نوٹیفیکیشن سے ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ وفاقی حکومت کے نوٹیفیکیشن پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ ملازمین جمعہ کو 9 سے 1 بجے تک ڈیوٹی کے پابند ہیں۔ ہفتہ میں چھ دن کام کرنے والے ادارے دس سے چار بجے تک ڈیوٹی کے پابند ہیں۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کا نوٹیفیکشن وفاقی حکومت سے بالکل الگ ہے۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں