عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد (پبلک نیوز) عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی تیاریاں مکمل، ملک بھر میں 85307پولنگ اسٹیشنز قائم کردیے گئے۔17007پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار، حساس پولنگ اسٹیشنز پر پاک فوج اور پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔

ملک بھر میں 85307پولنگ اسٹیشنز قائم کردیے گئے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب ميں 47813، سندھ میں 17747، خیبر پختوںخوا میں 12634، جب کہ بلوچستان میں 4420اور فاٹا میں 1736پولنگ اسٹیشنز قائم کيے گئے ہيں۔ پنجاب اور اسلام آباد میں 5487، خیبرپختونخوامیں 3874، جبکہ بلوچستان کے 1768پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں۔

 

انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیے گئے جبکہ ان پولنگ اسٹيشنز پر پاک فوج اور پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

حارث افضل  1 سال پہلے

متعلقہ خبریں