الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی فنڈنگ کی تحقیقات دوبارہ شروع کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (پبلک نیوز) الیکشن کمیشن پاکستا نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی فنڈنگ کی تحقیقات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 

الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی 20 جون سے تحریک انصاف کے مالی معاملات کی تحقیقات شروع کرے گی۔ الیکشن کمیشن نے درخواست گزار اور تحریک انصاف کو نوٹس جاری کر دیا۔

 

الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی نے تحریک انصاف اور درخواست گذار اکبر ایس بابر کو طلب کر لیا۔ الیکشن کمیشن کے ڈی جی لاء کی سربراہی میں سکروٹنی کمیٹی تحقیقات کرے گی۔

 

الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی نے تحریک انصاف کے عدم تعاون پر کام روک رکھا تھا۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں