وفاق اور صوبہ مل کر فنی تعلیم کو فروغ دیں گے: وفاقی وزیر تعلیم

اسلام آباد (فوزیہ چوہدری) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے نیوٹیک بین الصوبائی کانفرنس کو مستقل بینادوں پر کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ وفاق اور صوبہ مل کر فنی تعلیم کو فروغ دیں گے۔

 

اسلام آباد میں فنی تعلیم کے فروغ کے لیے بین الصوبائی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں فنی تعلیم کے فروغ میں تعاون کرنے کے والے دوست ممالک کے سفیروں نے بھی شرکت کی۔ جرمنی، ناروے، یورپی یونین نے پاکستان کے ساتھ فنی تعیلم میں تعاون کا یقیین دلایا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے مستقل بینادوں پر بین الصوبائی کانفرنس کرنے کا عندیہ دیا۔

 

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ تعلیم کا یکساں نصاب نافذ کرنے کے لیے صوبوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔  ملکی سطح پر تکنیکی یونیورسٹی بھی قائم کی جا رہی ہے۔ مشیر براے وزیراعظم عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے نوجوانوں کے لیے یوتھ پروگرام متعارف کروا رہے ہیں فنی تعیلم سے جڑے اعلی حکام نے بھی کانفرنس کے انقعاد کو سراہا۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں