تمام مدارس کی رجسٹریشن لازمی، غیر رجسٹرڈ مدارس کام نہیں کرسکیں گے، وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود

 

اسلام آباد(پبلک نیوز) وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ تمام مدارس کی رجسٹریشن لازمی ہوگی۔ غیر رجسٹرڈ مدارس کام نہیں کرسکیں۔ مدارس رجسٹرڈ ہونگے مگر اپنا نظم ونسق خود چلائیں گے۔ بینک اکاؤنٹ کھولنے میں مدارس کی مدد کریں گے۔ فیڈرل بورڈ امتحان لے کر مدارس کے طلبا کو سند جاری کرے گا۔

 

 

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مدارس کو قومی دھارے میں لایا جائے گا۔ تمام مدارس کی رجسٹریشن لازمی ہے اور ہدایات پر عمل نہ کرنے والے مدارس کام جاری نہیں رکھ سکیں گے۔ مدارس میں وہ تعلیم دی جائے گی جس سے مذہبی نفرت نہ پھیلے۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ مدارس رجسٹرڈ ہونگے مگر اپنا نظم ونسق خود چلائیں گے۔ ہمارا مقصد مدارس کے نظم ونسق میں مداخلت کرنا نہیں بلکہ ان کے تعلیمی نظام کو قومی دھارے میں لانا ہے۔ بینک اکاؤنٹ کھولنے میں مدارس کی مدد کریں گے۔

 

انہوں کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ تمام ٹرانزیکشن بینکوں کے ذریعے ہونگی۔ اس کے علاوہ میٹرک اور ایف اے کے لازمی مضامین مدارس میں پڑھائے جائینگے۔ لازمی مضامین کا امتحان فیڈرل بورڈ لے گا اور مدارس کے طالب علموں کو اسناد جاری کرے گا۔

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں