لندن کا ایسا کیفے جہاں بِل دیئے بنا کھا پی سکتے ہیں!

 

ویب ڈیسک: دنیا میں بہت سے لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کے نزدیک انسانیت سب سے بڑا اور اہم مشغلہ ہوتی ہے۔ گلوب پر نظر دوڑانا شروع کریں تو کتنے ہی ملک ہیں جہاں پر انسانیت کی نت نئی مثالیں ملتی رہتی ہیں۔ انھی مثالوں میں سے ایک مثال برطانیہ کے شہر شمال مشرقی لندن کی ہے۔

 

جہاں پر ایک ایسا کیفے موجود ہے جہاں پر لوگ ناشتہ کرنے آتے ہیں، اپنی مرضی کا لنچ کرتے ہیں اور جی بھر کے ڈنر کرتے ہیں۔ لیکن یہاں کی خاص اور حیران کر دینے والی بات کھانے کا بل ہے جو آپ ادا کرنے کے پابند نہیں ہیں۔

 

 

جی ہاں! یہ کوئی افسانوی بات نہیں۔ لندن میں موجود اس کیفے کو 'ایگز اینڈ بریڈ کیفے' کہا جاتا ہے جس کے باہر باقاعدہ طور پر ایک بورڈ لگایا گیا ہے۔ بورڈ پر واضح الفاظ میں لکھا ہوا ہے کہ اپنے دن کا آغاز کریں، مفت ناشتہ کریں، جو چاہیں ادا کریں، اگر چاہیں!

 

 

کیفے کا مینیو مختصر رکھا گیا ہے جس میں ابلے ہوئے انڈے، ٹوسٹ، دلیہ، چائے، کافی اور اورنج جوس میں سے جو چاہیں منگا سکتے ہیں۔ کیفے کے مالک گائے ولسن کا کہنا ہے کہ کیفے میں آنے والوں پر کوئی پابندی نہیں، یہاں امیر غریب ہر کوئی آ سکتا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایگز اینڈ بریڈ کیفے کوئی خیراتی کیفے نہیں ہے بلکہ یہ نان پرافٹ کیفے ہے۔

 

 

جو لوگ بل ادا کرنا چاہیں ان کے لیے ایک طرف عطیہ بکس لگایا گیا ہے جس میں جس کا جتنا جی چاہے ڈال سکتا ہے۔

 

اس کیفے سے متعلق وائرل ہونے والی ٹویٹ یہاں ملاحظہ کیجئے۔

 

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں