مصر میں سکیورٹی فورسز کا سیاحوں پر ہونے والے حملے کے بعد بڑا آپریشن

پبلک نیوز: مصر میں سیکیورٹی فورسز کا سیاحوں پر ہونے والے حملے کے بعد بڑا آپریشن۔ گیزا اور شمالی سینائی شہر میں کارروائی کرتے ہوئے 40 دہشت گرد مار گرائے۔

 

مصر میں سیاحوں کی بس پر ہونے والے حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے فیصلہ کن آپریشن کا آغاز کر دیا۔ وزارت داخلہ کے مطابق گیزا اور شمالی سینائی شہر میں دہشت گردوں کے مختلف ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ 40 دہشت گرد ہلاک متعدد زخمی ہو گئے۔ حکام نے ہلاک دہشت گردوں کے بارے میں تفصیل جاری نہیں کی۔ گزشتہ روز حملے میں تین سیاحوں سمیت چار افراد ہلاک ہوئے تھے۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں