ذخیرہ اندوز اور منافع خور باز نہ آئے، سجاوٹی اشیاء100فیصد مہنگی

لاہور (پبلک نیوز) عقیدت والے ماہ مبارک میں بھی ذخیرہ اندوز اور منافع خورباز نہ آئے اورصارفین کو نشانے پر رکھ لیا۔ جشن عید میلاد النبی کے موقع پر سجاوٹی اشیا میں 100 فیصد اضافہ ہو گیا۔

جشن عیدمیلادالبنی ﷺ کی آمد آمد ہے ایسے میں سجاوٹی اشیاء بیچنے والوں نے خودساختہ مہنگائی میں 70 سے 100 فیصد اضافہ کر دیا۔ سجاوٹ میں استعمال ہونے والی چیزوں بالحضوص برقی قمقموں، نعلین مبارک، ماڈلز، بیجز پلاسٹک کے پھول، جھنڈیاں اور دیگر سجاوٹی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ سال  90 سے 100 روپے میں فروخت ہونے والی چائنہ کی ایل ای ڈی لڑی 130 سے 230 روپے تک فروخت کی جارہی ہے۔ اسی طرح 500 سے 550 روپے  میں فروخت ہونے والی ڈراپس لائٹس 700 روپے تک جبکہ 20 سے 25 روپے تک فروخت ہونے والے بیجز کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے 35 سے 40 روپے میں فروخت کیے جارہے ہیں اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

حارث افضل  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں