ملک بھر میں جشن ولادت رسولﷺ شایان شان طریقے سے منایا جا رہا ہے

اسلام آباد(پبلک نیوز) ملک بھر میں جشن ولادت رسول ﷺ شایان شان طریقے سے منایا جا رہا ہے اور عاشقانِ رسول اپنے اپنے انداز میں نبی مہربان حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سے عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغاز 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21-21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔

 

جشن عید میلاالنبیﷺ کے موقع پر ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس نکالے جائیں گے جبکہ ہر چھوٹے بڑے شہر، قصبے، کوچے، بازار، چوراہے برقی قمقموں سے منور کیے گئے ہیں اور ہر سو سبز پرچموں کی بہار ہے۔ فضا نعرہ تکبیر، نعرہ رسالت اور پاکستان زندہ باد سے گونج اٹھی۔ مساجد میں ملکی سلامتی کی دعائیں کی جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ ملک بھر کی تمام اہم سرکاری، نیم سرکاری اور نجی عمارتوں، مارکیٹوں اور بازاروں کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔

 

شہر لاہور میں عید میلاد النبی کے موقع پر صوبائی دارالحکومت میں دن کا آغاز پر اکیس توپوں کی سلامی پیش کی گئی۔ پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ پاک فوج کی جانب سے محفوظ شہید گریژن میں توپوں کی سلامی دی گئی۔ تقریب میں پاک فوج کے جوانوں کے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے گونج اُٹھے۔ توپوں کی سلامی کے بعد ملکی سلامتی کے لیے دعا بھی کی گئی۔

عید میلاد النبی کی مناسبت سے شہرقائد کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا۔ شہر بھر میں عید کا سماء، جشن چراغاں چار سو اور مختلف علاقوں میں محفل میلاد اور ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی میں عید میلاد النبیﷺ آج انتہائی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔ شہر بھرمیں محافل میلاد مصطفی اور جلوس و ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔شہر میں عید کا سماء ہے نمائش چورنگی پر جے فلاحی تنظیم کی جانب سے چراغاں کیا جا رہا ہے۔

 

عید میلاد البنی کی خوشی میں اڑتیس ہزار دیئے روشن کیے گئے۔ محفل میلاد میں سیاسی شخصیات کی بھی شرکت کریں گے۔ نثار تیری چہل پہل پر ہزار عیدیں ربیع الاول، سوائے ابلیس کے جہاں میں سبھی تو خوشیاں منا رہے ہیں۔ جشن میلاد مصطفی کی خوشی میں شہر کو روشنیوں سے سجایا گیا ہے، سرکاری و نجی عمارتوں پر چراغاں کیا گیا ہے۔ شہر بھر کے گلی محلوں میں میلاد کی محافل منعقد کی جارہیں ہیں، جس میں عاشقان رسول آپؐ کو گلدستہ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ وہیں نمائش چورنگی پر فلاحی تنظیم کی جانب سے آڑتیس ہزار دئیے جلا کر عید کے جآن کو چار چاند لگا دئیے گئے۔

 

دیئے روشن کرنے کی محفل میں عاشقان رسول کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے رحمت العالمینؐ سے عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔ عید میلاد النبیﷺ کے شرکاء کے لیے مرکزی استقبالیہ کیمپ نمائش چورنگی پر لگایا گیاہے، عید میلا النبی کی مناسبت سے نذر و نیاز کا بھی بھر پور اہتمام کیا گیا ہے۔

راولپنڈی میں بھی جشنِ میلادالنبیﷺ جوش وخروش سے منایا جا ریا ہے اور جلوسوں کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔عید میلادالنبی ﷺ کا مرکزی جلوس دن دس بجے مرکزی جامع مسجد سے نکالا جائے گا۔ پیر نقیب الرحمان عید گاہ شریف، مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی کے عہدیداران اور اراکین اسمبلی جلوس کا افتتاح کریں گے۔ جلوس جامع مسجد روڈ سے بنی چوک، مری روڈ کمیٹی چوک، اقبال روڈ راجہ بازار کے روایتی راستوں سے گزرے گا۔ بچوں کی بڑی تعداد بھی عید میلاد النبیﷺکے جلوسوں میں شریک ہو گی۔

 

جلوس کے راستوں میں استقبالیہ میلاد کیمپ، لنگر اور سبیلیں لگئی جائیں گی۔ سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات، جلوسوں کی گزرگاہوں کو رکاوٹیں لگا کرمحفوظ کیا گیا ہے۔ جلوس کے داخلی و خارجی راستوں پر کنٹینرز اور خار دار تاریں لگائی گئی ہیں۔ مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے لیے دو ہزار افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔ مختلف مقامات پر ٹریفک روانی برقرار رکھنے کے لیے متبادلہ راستے بنائے گئے ہیں۔ کل رات سے ہی شہر میں ہیوی گاڑیوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں