12 ربیع الاول رب تعالیٰ کی نعمت کے نزول کا دن

لاہور (پبلک نیوز) وہ نبیوں میں رحمت کا لقب پانے والے، مرادیں غریبوں کی برلانے والے، 12ربیع الاول رب تعالیٰ کی نعمت اور رحمتوں کے نزول کا دن، آمنہ کا لعل۔ ایسے نور کا ظہور جس نے ساری کائنات کو روشن کردیا۔

 

ورفعنا لک ذکرک، مجسم محبت۔ انسان کامل، ہادی عالم وجہ تخلیق کائنات نبی آخر الزمان کی ولادت باسعادت کا دن۔ نبی رحمت تمام جہانوں کے لئے رحمت ہیں، وہیں پر انسان کامل، ہادی عالم اور وجہ تخلیق کائنات۔

 

آپ اوج کمال پر فائز ہیں، ان جیسا کوئی تھا اور نہ ہی آئندہ آئے گا۔ عید میلاد النبی دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے مسرت و عقیدت کا دن ہے۔ آسمان پر فرشتوں نے جشن منایا، آسمان کے ستاروں کو فانوس اور قمقمے بنا کر زمین کے قریب کردیا۔

 

مساجد، گلی کوچوں میں مدح رسول کی محافل سج گئیں۔ عید میلاد النبی کے سلسلے میں قریہ قریہ شہر شہر، میں درودو سلام کی محافل جاری ہیں۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں