شوال کا چاند نظر آگیا، عیدالفطر کل بروز بدھ 5 جون کو منائی جائے گی

کراچی (پبلک نیوز) پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے۔ عید الفطر 5 جون بروز بدھ منانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس کراچی میں ہوا۔  اجلاس میں ملک کے مختلف حصوں سے چاند کی رویت کے حوالے سے شہادتیں وصول کی گئیں۔

 

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے مرکزی اجلاس کی صدارت کی، جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ مقامات پر ہوئے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے شہادتوں کی بنیاد پر عید الفطر کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔

 

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے بھی آج بروز منگل شوال کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ظاہر کیا تھا۔ دوسری جانب وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی قمری کلینڈر کی بنیاد پر 5 جون کو عید الفطر منائے جانے کا اعلان کرچکے تھے۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں